تہران کے عوام اور مذہبی اسکولوں کے طلباء کے ایک گروپ نےآج بروز اتوار تہران میں فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے جمع ہو کر ایران سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای پر فرانسیسی میگزین کی توہین اور بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
مظاہروں جنہوں نے ہاتھوں میں "اسرائیل اور انگلستان مردہ باد''، ''قائد اگر حکم کرے تو ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے" کے عنوان سے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔فرانسیسی میگزین کے اس شرمناک اقدام کی مذمت کی اور توہین کرنے والوں کی حمایت میں اس میگزین اور فرانسیسی حکومت کی ہرزہ سرائی کا فیصلہ کن جواب دیا۔
ریلی کا قرآن پاک کی آیات کی تلاوت سے آغاز ہوا اور ریلی کے شرکاء نے اللہ اکبر کے نعرے کے ساتھ فرانسیسی میگزین کے اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ