8 ستمبر، 2020، 12:07 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84031218
T T
0 Persons
فرانسیسی میگزین کے توہین آمیز اقدام کا عالمی فورمز میں جائزہ کریں گے: پاکستانی اسپیکر

اسلام آباد، ارنا - پاکستان نیشنل اسمبلی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو کے ذریعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین آمیز تصاویر کی اشاعت کو عالمی فورمز میں جائزہ کریں گے۔

یہ بات "اسد قیصر نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہی۔
 اسد قیصر نے کہا کہ ہم فرانسیسی میگزین چارلی ایبدو میں پیامبر اکرم  کی (ص) کی توہین آمیز تصاویر کی اشاعت  کے گھناؤنے اور مکروہ اقدام کو عالمی تنظیموں میں جائزہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو اسلام فوبیا کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے سعادت و برکات کا باعث ہیں اور  نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور پیار کے بغیر مسلمانوں کا ایمان نامکمل ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے سعادت و برکات کا باعث ہیں اور  نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور پیار کے بغیر مسلمانوں کا ایمان نامکمل ہے۔

انہوں نے پاکستانی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے ساتھ ایک ملاقات میں اس فرانسیسی میگزین کے سفاکانہ فعل کی مذمت کی۔

پاکستانی اسپیکر نے عالمی فورمزبشمول اقوام متحدہ اوو اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو مجروح ہونے سے روکیں۔

فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پہلی بار نہیں اس سے قبل بھی اس میگزین نے دنیا کے ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

پاکستانی اسپیکر نے عالمی فورمزبشمول اقوام متحدہ اوو اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو مجروح ہونے سے روکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے عالمی سطح پر اسلام مخالف اقدامات اور مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کو عالمی سطح پر جائزہ لے کر کبھی بھی چارلی ہیبڈو کا اقدام جیسے توہین آمیز اقدامات کی اجازت نہیں دے گی۔

پاکستانی عہدیدار نےکہا کہ اسلامی مقدسات کی توہین کیلیے کسی بھی گھناؤنی کوشش ناکام ہوگی اور تمام مسلمان فرانسیسی کے اس گھناؤنے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے اس سے پہلے اس فرانسیسی میگزین میں پیامبر اکرم کی توہین آمیر تصاویر اور کارٹونوں  کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی مسلمان گزشتہ ہفتے اسلام آباد، راولپندی، لاہور اور کراچی میں نماز جمعہ کے بعد فرانسیسی میگزین کے اس توہین آمیز اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .