قائد انقلاب اسلامی کے دفتر حفظ و نشر آثار کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر ' حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز منگل اپنے حالیہ ایک پیغام میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں پیامبر اکرم کی (ص) کے مقدس مقام پر توہین کی شدید مذمت کی۔
حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام شرح ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضور اکرم کے مقدس چہرے کی توہین کیلیے میں ایک فرانسیسی میگزین کے عظیم اور ناقابل معافی گناہ نے ایک بار پھر اسلام اور مسلم معاشرے کے خلاف مغربی دنیا کے سیاسی اور ثقافتی اداروں کے دشمنی کو بے نقاب کردیا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کچھ فرانسیسی سیاست دانوں کیجانب سےاظہار رائے کی آزادی کے بہانے سے اس عظیم جرم کی مذمت نہ کرنے کو مسترد، غلط اور ڈیمگوجک قرار دیا۔
صیہونیوں اور سامراجی حکومتوں کی اسلام دشمن پالیسیاں ایسی معاندانہ کارروائیوں کا سبب ہیں۔
اس موقع پر یہ اقدام مغربی ایشیاء کی اقوام عالم اور حکومتوں کے ذہنوں کو اس خطے میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے ناپاک عزائم سے ہٹانے کا ایک طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔
مسلم اقوام خاص طور پر مغربی ایشیا کے ممالک کو اس نازک خطے کے مسائل میں ہوشیاری کے ساتھ ساتھ اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ مغربی سیاستدانوں اور رہنماؤں کی دشمنی کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔
سید علی خامنہ ای 08/09/2020
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ