ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکام کا اجلاس آج بروز ہفتہ کو صدر سید "ابراہیم رئیسی"، اسپیکر "محمد باقر قالیباف" اور عدلیہ کے سربراہ "غلامحسین محسنی اژہ ای" کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے عالمی سمارجیت کیخلاف مقابلہ کرنے کے قومی دن میں ایرانی عوام کی شاندار موجودگی کا شکریا ادا کرتے ہوئے دشمنوں کی دھمکیوں کے خلاف مزید چوکس رہنے اور دراندازوں کی مذموم اور تفرقہ انگیز سازشوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔
نیز انتظامی، قانون سازی اور عدالتی شاخوں کے سربراہوں کی طرف سے ملک میں انتشار پھیلانے اور عدم تحفظ پیدا کرنے والوں کے مقدمات کو تیز کرنے اور انہیں سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے خطرات کو ماضی کی طرح مواقع میں بدلنے کے لیے تمام اداروں اور تنظیموں کی طرف سے ممکنہ حد تک ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، اقتصادی ترقی کو مضبوط بنانے اور ملک کے ترقیاتی منصوبوں اور اہداف کی سمت میں وسیع تر تعامل کو فروغ دینے کے مقصد سے پابندیوں کو بے اثر کرنے اور لوگوں کی روزی روٹی کو برقرار رکھنے کے میدان میں مختلف شعبوں کی کوششوں اور ہم آہنگی کو دوگنا کرنے پر زور دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ