دشمن کے گھناؤنے جرائم اور مہم جویی لاجواب نہیں رہیں گے: ایرانی وزیر انٹیلیجنس

تہران - ارنا – ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے کہا کہ سڑکوں پر ہونے والے فسادات اور حضرت احمد بن موسی علیہ السلام کے مزار کی بے حرمتی اس سرزمین کے دشمنوں کے جرائم اور بربریت کی گہرائی کو پہلے سے کہیں زیادہ ظاہر کرتی ہے جو لاجواب نہیں رہیں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار علامہ سید "اسماعیل خطیب" نے آج بروز 3 نومبر  مطابق (یوم اللہ 13 آبان) کو طلباء کے دن اور امریکی جاسوس ٹھکانے پر قبضے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شاندار دن اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔ 3 نومبر کو، شیطان کی کھوکھلی عظمت کا مذاق اڑایا گیا اور اسلامی جمہوریہ کے نئے نظام کے خلاف تخریبی جاسوسی کی سازشیں شرمناک ناکامی سے دوچار ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں عالمی سامراجیت، صہیونیت اور خطے میں زیرک اور رجعت پسند حکومتوں کی ایک پہلے سے منصوبہ بند سازش کے ذریعے سڑکوں پر فسادات کروانے اور حضرت احمد بن موسی علیہ السلام کے مزار کی بے حرمتی کرنے کے لیے خود غرض اور جاہل اجتماعی عناصر کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے جو اس سرزمین کیخلاف پیشہ ورانہ جرائم اور دشمنوں کی بربریت کی گہرائی کی نوعیت کو پہلے سے کہیں زیادہ ظاہر کرتی ہے۔

اسماعیل خطیب نے کہا کہ کہ سڑکوں پر ہونے والے فسادات اور حضرت احمد بن موسی علیہ السلام کے مزار کی بے حرمتی اس سرزمین کے دشمنوں کے جرائم اور بربریت کی گہرائی کو پہلے سے کہیں زیادہ ظاہر کرتی ہے جو لاجواب نہیں رہیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .