ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز اتوار کو کابینہ کے اجلاس میں شیراز میں واقع شاہچراغ کے مطہر روضے کیخلاف حالیہ دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں کئی ایرانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان شہدا کی جنازہ کی تقریب میں ایرانی عوام کی شاندار موجودگی کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ شیراز کا المناک واقعہ، بدامنی، فسادات اور قتل سے دشمن کیجانب سے عوام کی زندگی میں خلل ڈالنے اور عدم تحفظ پیدا کرنے کی واضح مثال تھی۔
انہوں نے دہشت گردوں اور فسادیوں کے تئیں عوامی نفرت میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکام پر فرض ہے کہ وہ ملک کے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور عوام کو خدمات فراہم کرنے اور ان کے کاروبار، تعلیم اور تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔
صدر رئیسی نے شیراز اور دیگر شہروں میں ایرانی عوام کی موجودگی کے پیغام کو شاہچراغ کے مزار پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں سے فیصلہ کن تصادم اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا قرار دے دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ