31 اکتوبر، 2022، 9:07 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84928185
T T
0 Persons

لیبلز

ملک کی سلامتی اور استحکام سینکڑوں شہیدوں کے خون کا ثمر ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایرانی بہادر جوان کی شہادت قربانی کی علامت ہے تاکہ ملک کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھا جا سکے اور عوام اس جہاد کی قدر کو جانیں۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز شہید آرمان علی وردی کے اہل خانہ سے ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے علی وردی کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور ان کی شجاعت اور بیداری کی تعریف کی۔
صدر رئیسی نے ملک کی سلامتی اور استحکام کو شہید علی وردی جیسے درجنوں اور سیکڑوں شہداء کے خون کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے لیے سرخ لکیر ہے اور ہم اس قیمتی قومی اثاثے کو نقصان پہنچانے کے لیے دشمن کے منصوبے پر عمل درآمد کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے ملک کی سلامتی کے دفاع کے میدان میں شہید علی وردی اور ان کے جوانوں کی موجودگی کو متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ اس بہادر شہید اور سلامتی کا دفاع کرنے والے تمام شہداء کا خون اور ملک کے مخالفین کے حقیقی تشخص کو ظاہر کرتا ہے، لوگوں کی بصیرت اور بیداری میں اضافہ ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی کے شہید محافظ ارمان علی وردی کو تہران میں حالیہ فسادات کے دوران شہید کیا گیا تھا اور اتوار کے روز ان کی شاندار عوامی شرکت کے ساتھ تدفین کی گئی۔
 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .