29 ستمبر، 2022، 2:03 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84900083
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی سرزمین کو نقصان پہنچنے کی اجازت نہیں دیں گے: محکمہ دفاع

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ عالمی سامراجیت کو جاننا ہوگا کہ ایرانی فوج اور حساس اداروں کے اہلکار، اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے امن اور خوشحالی اور سلامتی کی فراہمی پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے اور وہ ملک کو نقصان پہنچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایرانی محکمہ دفاع اور لاجسٹک کے شعبہ تعلقات عامہ کے جمعرات کے روز کو ایک بیان میں 29 ستمبر 1981 کے شہدا سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظام کی جڑیں اس سرحد اور خطہ کے عظیم اور قیمتی شہداء کے خون سے سیراب ہوئی ہیں اور اسے، سلامتی، دہشت گردی، ایٹمی اور صحت کے دفاع کرنے والے شہداء کی لگن سے تقویت ملی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی سامراجیت کو جاننا ہوگا کہ ایرانی فوج اور حساس اداروں کے اہلکار، اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے امن اور خوشحالی اور سلامتی کی فراہمی پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے اور وہ ملک کو نقصان پہنچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .