2 نومبر، 2022، 7:40 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84931161
T T
0 Persons

لیبلز

ایران مضبوطی کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ترقی، انصاف اور مزاحمت کا راستہ مضبوطی کے ساتھ جاری رکھے گا۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز تہران کے دورے پر آئے ہوئے شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام، کئی سالوں کے بحران اور تنازعات اور اپنے دشمنوں کی شکست کے بعد آج اس پوزیشن میں ہے کہ اقتصادی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایران کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو نئے میدانوں میں داخل کر سکتا ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ جن لوگوں نے شام کو بحران کی طرف دھکیل دیا وہی لوگ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کام کر رہے ہیں، جب دشمنوں نے دیکھا کہ بغاوت، مسلط کردہ جنگ اور برسوں کی دھمکیاں، دہشت گردی اور پابندیاں ایرانیوں کی ترقی کو روکنا ناکام ہوسکیں، انہوں نے کھلم کھلا ایرانی قوم کے خلاف فسادات بھڑکانے کی سازش کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ترقی، انصاف اور مزاحمت کے راستے کو طاقت کے ساتھ جاری رکھے گا، ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں دشمن کے غصے اور ایران اور خطے میں اپنے اہداف کے حصول کے لیے مایوسی کا مظہر ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ یہ سازشیں ایران کی عظیم قوم کو اپنے عظیم مقاصد کے حصول میں دریغ نہیں کرے گی۔
المقداد نے اپنی طرف سے شیراز کے شاہ چراغ مزار میں دہشت گردی کے جرم کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ ایران اور شام کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات اپنے راستے پر جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ جب شام میں علاقائی قوموں کے دشمنوں کو شکست ہو گی تو یقینی طور پر انہیں ایران کی طاقتور قوم کے خلاف اپنے مقاصد حاصل کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔
شامی وزير خارجہ نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے میں اپنے ملک کے عزم اور دلچسپی پر بھی زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .