مسٹر بائیڈن منافقانہ رویہ اپنانے اور داعش کی حمایت کو روکیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی صدر کے مداخلت پر مبنی بیانات کے رد عمل میں کہا کہ مسٹر بائیڈن منافقانہ رویہ اپنانے اور داعش کی حمایت کو روکیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے آج بروز جمعہ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں ایران سے متعلق امریکی صدر کے حالیہ بیانات کے رد عمل میں کہا کہ مسٹر بائیڈن کو منافقانہ رویہ اپنانے اور داعش کی حمایت کو روکنا ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وائٹ ہاوس بیک وقت حالیہ ایرانی فسادات میں بڑھ چڑھ کر تشدد اور دہشت گردی کو فروغ دینے سمیت جوہری معاہدے کے حصول کی کوشش کرتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت اور امریکہ میں انتخابات کے موقع پر جب کہ امریکی سرکاری میڈیا نے ان کی ذہنی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ایران کو آزاد کرانے کا وعدہ کیا اور دعویٰ کیا کہ حزب اختلاف جلد ہی خود کو آزاد کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندے کے لیے مالی امداد کو راغب کرنے کی اس وسیع مہم میں انہوں نے کہا کہ فکر نہ کریں، ہم ایران کو آزاد کر دیں گے؛ وہ (مظاہرین) بہت جلد خود کو رہا کر دیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .