22 اکتوبر، 2022، 4:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84920208
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ کا منافقانہ برتاؤ ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے منافقانہ برتاؤ سے حیرت نہیں کرتے ہیں وہ ایک طرح سے بات کرتے ہیں اور دوسری طرح سے عمل کرتے ہیں اور وہ زیادہ تر میڈیا کے پوز کی تلاش میں رہتے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے ہفتہ کے روز کو آرمینیا میں مقیم ایرانی شہریوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران، اس امید کا اظہار کرلیا کہ جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا۔

امیر عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ بیرونی قوتیں خطے میں مداخلت نہ کریں اور دوطرفہ تعلقات کے میدان میں ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی وسعت کو دیکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کہ ہم امریکہ کے منافقانہ برتاؤ سے حیرت نہیں کرتے ہیں وہ ایک طرح سے بات کرتے ہیں اور دوسری طرح سے عمل کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران سے متعلق امریکہ کے متضاد رویے کے بارے میں کہا کہ ہم بعض مسائل پر متفق ہیں اور ان کے اندرونی مسائل کو سمجھتے ہیں، لیکن ہم انہیں کچھ پیغامات کے ساتھ ایران میں انتشار اور خلفشار کو ہوا دینے اور ساتھ ہی ایران سے مذاکرات کا مطالبہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج رائے عامہ کو درست معلومات کی ضرورت ہے، آج وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے ایران سے کہا کہ وہ معاہدے کے حوالے سے پریشان ہے، اس نے لیکن میڈیا کے پوز میں اعلان کیا کہ مذاکرات ہماری پہلی ترجیح نہیں؛ یہ قابل قبول نہیں، اور امریکہ کا یہ طرز عمل امریکہ منافقانہ ہے۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ صدر رئیسی کی حکومت اور محکمہ خارجہ، ایک اچھے معاہدے کے حصول کیلئے مذاکرات کی خواہاں ہیں۔ ہم نے نیک نیتی اور انسانہ دوستانہ مسائل کی وجہ سے امریکی قیدیوں کو رہا کردیا اور آئی اے ای اے سے متعلق کچھ مفاہمتوں پر متفق ہوگئے جن پر عمل کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .