22 اکتوبر، 2022، 2:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84920143
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ معاہدے تک پہنچنے کیلیے جلدی کر رہا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

یریوان، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تین دن پہلے امریکہ کی جانب سے ہمیں ایک پیغام موصول ہوا جس میں امریکہ کو ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے میں عجلت ہے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے آرمینیا کے دورے پر ہے، آج بروز ہفتہ آرمینیائی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے امریکی حکام کے بیانات کہ، ''پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات ایجنڈے سے باہر ہیں''، کے بارے میں کہا کہ امریکی اپنی بات اور رویے میں متضاد ہیں۔ اور وہ اپنے پیغام میں جلد از جلد معاہدے تک پہنچنے کی جلدی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین دن پہلے ہمیں امریکہ کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوا اور ہم نے ان سے کہا کہ ایجنسی کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف الزامات کو دور کیا جائے اور ہم وہ معاہدہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جس میں ایجنسی اس کے ذریعے ایران پر سیاسی دباؤ ڈالنا چاہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان جمعرات کے روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں یریوان کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے جہاں آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ مناتساکان صفریان نے ان کا استقبال کیا، اس دورے کے دوران انہوں نے آرمینا کے حکام کے ساتھ ملاقات کی اور دونوں ممالک کے باہمی روابط اور سیاسی و اقتصادی تعلقات اس ملاقات کا سب سے اہم موضوعات تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .