22 اکتوبر، 2022، 11:43 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84919815
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی وزیر خارجہ کی آرمینیائی وزیر اعظم سے ملاقات

یریوان، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے آج بروز ہفتہ کو جمہوریہ آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے آرمینیا کے دورے پر ہیں ، آج بروز ہفتہ آرمینیائی وزیر اعظم نیکول پاشینیان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے انہوں نے آرمینیا کی پارلیمنٹ کے چیئر مین آلن سیمونیان سے بھی ملاقات کر کے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی تھی۔

امیر عبداللہیان نے آرمنیا کے تین روزہ دورے کے دوران آرمینیائی وزیر خارجہ 'آرارات میزوریان کے ساتھ بھی ملاقات کر کے باہمی تعلقات اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ کی آرمینیائی وزیر اعظم سے ملاقات

آرمینیا کے شہر کاپان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کا سرکاری افتتاح جمعہ 21 اکتوبر کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ حسین امیرعبداللهیان اور آرارات میزوریان کی موجودگی میں ہوا۔

امیر عبداللہیان نے اس سال 9 اکتوبر کو دونوں ممالک کے سرحدی صفر پوائنٹ پر اس قونصل خانے کے قیام کی خبر کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ آرمینیا کے ساتھ تعاون بڑھانے اور شمال- جنوب کوریڈور کو مضبوط بنانا 13ویں حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہےاسی لیے ہم نے آرمینیا کے صوبہ سیونیک میں ایرانی قونصل خانہ کے قیام کا فیصلہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے قونصل جنرل "مرتضیٰ عابدین ورامین" نے آرمینیا میں ایران کے سفیر "عباس بدخشاں ظہوری" کی موجودگی میں جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ میزوریان کو اپنی تقرری کا حکم نامہ پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان جمعرات کے روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں یریوان کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے جہاں آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ مناتساکان صفریان نے ان کا استقبال کیا، اس دورے کے دوران انہوں نے آرمینا کے حکام کے ساتھ ملاقات کی اور دونوں ممالک کے باہمی روابط اور سیاسی و اقتصادی تعلقات اس ملاقات کا سب سے اہم موضوعات تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .