آرمینیا کے شہر کاپان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کا سرکاری افتتاح آج بروز جمعہ 21 اکتوبر کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ حسین امیرعبداللهیان اور آرارات میزوریان کی موجودگی میں ہوا۔
امیر عبداللہیان نے اس سال 9 اکتوبر کو دونوں ممالک کے سرحدی صفر پوائنٹ پر اس قونصل خانے کے قیام کی خبر کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ آرمینیا کے ساتھ تعاون بڑھانے اور شمال- جنوب کوریڈور کو مضبوط بنانا 13ویں حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہےاسی لیے ہم نے آرمینیا کے صوبہ سیونیک میں ایرانی قونصل خانہ کے قیام کا فیصلہ کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے قونصل جنرل "مرتضیٰ عابدین ورامین" نے آرمینیا میں ایران کے سفیر "عباس بدخشاں ظہوری" کی موجودگی میں جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ میزوریان کو اپنی تقرری کا حکم نامہ پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ