یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز آرمینیا پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ آرمینیا کے وزیر خارجہ کی سرکاری دعوت پر یریوان میں ہیں اور ہم مشترکہ علاقائی تعاون کے علاوہ باہمی اسٹریٹجک دلچسپی کے امور کا جائزہ کریں گے۔
امیرعبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور آرمینیا کو دو ایسے ممالک قرار دیتے ہوئے کہ جن کے درمیان تعاون کی بہت سی بنیادیں ہیں اور خطے میں مشترکہ خدشات بھی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سفر میں حل تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور دونوں ریاستوں کے درمیان طویل مدتی تعاون کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور آرمینیا کے درمیان طویل مدتی تعاون کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اس خطے میں غیر ملکیوں کی موجودگی کی مخالفت کرتا ہے خواہ آذربائیجان ہو یا آرمینیا۔
انہوں نے صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ سال کے دوران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور یریوان کے درمیان تجارتی تبادلے کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 43.5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور امید ظاہر کی کہ دونوں ریاستوں کے درمیان تبادلے میں مزید اضافہ ہو گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آرمینیا اور آذربائیجان میں غیر ملکیوں کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہیں: امیرعبداللہیان
20 اکتوبر، 2022، 7:36 PM
News ID:
84918754
![آرمینیا اور آذربائیجان میں غیر ملکیوں کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہیں: امیرعبداللہیان آرمینیا اور آذربائیجان میں غیر ملکیوں کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہیں: امیرعبداللہیان](https://img9.irna.ir/d/r2/2022/10/20/4/169963592.jpg?ts=1666272960045)
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آذربائیجان اور آرمینیا سمیت اس خطے میں غیر ملکیوں کی موجودگی کی مخالفت کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
قفقاز کے علاقے میں سلامتی کا قیام ایران کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے: صدر رئیسی
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قفقاز کے علاقے میں سلامتی کا قیام…
-
ایران خطے کی سرحدوں یا جغرافیائی سیاست میں کسی تبدیلی کے خلاف ہے: امیر عبداللہیان
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران خطے کی سرحدوں یا جغرافیائی سیاست میں کسی…
-
ایرانی وزیر خارجہ آرمینیا کا دورہ کریں گے
تہران، ارنا - ہمارے ملک کے وزیر خارجہ جمعرات کی سہ پہر کو اپنے آرمینیائی ہم منصب کی دعوت پر…
-
جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران؛
قفقاز میں غیر ملکی فوجویں کی موجودگی علاقائی ممالک کا مشترکہ خدشہ ہے: امیرعبداللہیان
تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے آذری ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، گفتگو…
-
قفقاز کے علاقے میں پائیدار امن کی مدد کے لیے ایران کی آمادگی کا اعلان
تہران، ارنا - باکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بین الاقوامی سرحدوں کی عدم تبدیلی کے…
آپ کا تبصرہ