13 مئی، 2025، 7:19 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85832080
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جاپان کے ساتھ مشاورت کی تقویت کا خیر مقدم کیا ہے

 تہران – ارنا – جاپان کے سینیئر نائب وزیر خارجہ "ہیرو کی نا ما زو" نے جو اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے نائب وزرائے خارجہ کی تینتیسویں مشاورتی نشست میں شرکت کے لئے تہران آئے ہوئے ہیں، منگل  13 مئی کو وزير خارجہ خارجہ سید عراقچی سے ملاقات کی

 ارنا کے مطابق جاپان کے  سینیئر نائب وزیر خارجہ"ہیروکی نا ما زو"  نے  وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات میں ایران اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ روابط کا ذکر کیا اور اپنے ایرانی ہم منصب کے  ساتھ مذاکرات کو مفید اور ثمر بخش قرار دیا۔

 انھوں نے اسی کے ساتھ ایران اور جاپان کے درمیان  باہمی روابط کی توسیع کے لئے مشاورتوں اور علاقائی نیز بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بھی ایران اور جاپان، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے دوستانہ رشتوں اور روابط کا ذکر کرتے ہوئے، اس قیمتی سرمائے سے، دونوں ملکوں کے باہمی روابط بالخصوص اقتصادی اور تجارتی روابط کے  زیادہ سے زیادہ فروغ کے لئے کام لئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اسی طرح علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں جاپان کے ساتھ مشاورتوں کی تقویت کا خیر مقدم کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .