ایرانی وزیر خارجہ:  PKK پارٹی کی تحلیل کا اعلان علاقائی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے

تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے PKK کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے تشدد کو مسترد کرنے اور سیکورٹی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے PKK کو غیر مسلح کرنے اور تحلیل کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ اس عمل کی تکمیل ترکیہ اور خطے میں استحکام اور امن کے فروغ کا باعث بنے گی۔

خبر رساں ذرائع نے پیر کو ترک کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے نام سے مشہور مسلح گروپ کی تحلیل کی اطلاع دی ہے۔

 الجزیرہ ٹی وی چینل نے PKK کے حوالے سے بتایا کہ ہم پارٹی کو تحلیل کرنے، ہتھیار ڈالنے اور ترکیہ کے ساتھ مسلح تصادم کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں، سرکاری عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) نے بھی اطلاع دی ہے کہ PKK کی قیادت نے باضابطہ طور پر پارٹی کو تحلیل کرنے، مسلح تنازعات ختم کرنے اور غیر مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .