21 اکتوبر، 2022، 5:08 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84919258
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا قونصل خانہ آرمینیا کے شہر کاپان میں کھول دیا گیا

تہران، ارنا- آرمینیا کے شہر کاپان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کا افتتاح دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں ہوا۔

آرمینیا کے شہر کاپان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کا سرکاری افتتاح آج بروز جمعہ 21 اکتوبر کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ حسین امیرعبداللهیان اور آرارات میزوریان کی موجودگی میں ہوا۔

امیر عبداللہیان نے اس سال 9 اکتوبر کو دونوں ممالک کے سرحدی صفر پوائنٹ پر اس قونصل خانے کے قیام کی خبر کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ آرمینیا کے ساتھ تعاون بڑھانے اور شمال- جنوب کوریڈور کو مضبوط بنانا 13ویں حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہےاسی لیے ہم نے آرمینیا کے صوبہ سیونیک میں ایرانی قونصل خانہ کے قیام کا فیصلہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے قونصل جنرل "مرتضیٰ عابدین ورامین" نے آرمینیا میں ایران کے سفیر "عباس بدخشاں ظہوری" کی موجودگی میں جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ میزوریان کو اپنی تقرری کا حکم نامہ پیش کیا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .