یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز کپان میں ایران کے قونصل خانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے تبریز میں آرمینیا کا قونصل خانہ کھولنے کے لیے ایران کی تیاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا کپان میں قونصلیٹ جنرل قائم کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہماری پالیسی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ہے اور یریوان میں ایرانی سفارت خانے میں میرے ساتھی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سیونیک شمال سے جنوب تک اہم گزر گاہوں میں سے ایک ہے اور ہم آرمینیا کو شمال اور جنوب کے درمیان اہم راہداری کے طور پر سمجھتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس ٹرانزٹ روٹ کو وسعت دینے اور ٹرکوں اور مسافروں کی نقل و حرکت کو تیز کرنے کے لیے آرمینیائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔
دریں اثناء آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے کہا کہ ایران آرمینیا کا ہمیشہ سے شراکت دار رہا ہے اور رہے گا اور دونوں فریق سیاسی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو آپ کے کامیاب مشن کے لیے آرمینیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے ہمیشہ تعاون حاصل رہے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران آرمینیا کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے: امیرعبداللہیان
21 اکتوبر، 2022، 5:58 PM
News ID:
84919283

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے تہران اور یریوان کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آرمینیا کی سلامتی کو اپنی سلامتی اور خطے کی سلامتی سمجھتا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
آرمینیا اور آذربائیجان میں غیر ملکیوں کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہیں: امیرعبداللہیان
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آذربائیجان اور آرمینیا سمیت…
-
خطے میں کسی بھی جیو پولیٹکس تبدیلی کے خلاف ایران کا انتباہ
تہران، ارنا - ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران خطے میں کسی بھی جیو پولیٹکس تبدیلی…
-
ایرانی وزیر خارجہ کا قفقاز کی ریاستوں کی علاقائی سالمیت کے احترام پر زور
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قفقاز ممالک کی علاقائی سالمیت کے احترام کو ایک…
-
ایران کا قونصل خانہ آرمینیا کے شہر کاپان میں کھول دیا گیا
تہران، ارنا- آرمینیا کے شہر کاپان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کا افتتاح دونوں ممالک…
آپ کا تبصرہ