آپ کشیدہ حالات سے غلط فائدہ اٹھانے کے عادی ہیں، لیکن یہاں ایران ہے: کنعانی کا بائیڈن کو جواب

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ملک کے اندرونی معاملات میں بائیڈن کی مداخلت پر مبنی بیانات پر رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے بائیڈن کے حالیہ بیانات کے در عمل میں اپنے انسٹاگرام پیچ پر شائع کردہ ایک پوسٹ میں کہا کہ "ایران میں حالیہ تبدیلیوں کے آغاز سے کل بروز ہفتے کو امریکی صدر جوبائیڈن نے کئی بار کیلئے مداخلت پر مبنی بیانات کے ذریعے ایران میں حالیہ فسادات کی حمایت کی ہے"

انہوں نے کہا کہ "چونکہ آپ کے پاس کوئی قابل اعتماد مشیر نہیں ہے اور کوئی اچھی یادداشت نہیں ہے، میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ ایران اتنا طاقتور ہے کہ وہ آپ کی ظالمانہ پابندیوں اور مضحکہ خیز دھمکیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ اور اب بھی، ایران کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ ملک کے خلاف برسوں کی بے نتیجہ کارروائیوں سے تھکے ہوئے سیاست دانوں کی مداخلتوں اور التجائوں سے متاثر نہیں ہوگیا ہے۔"

کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ "ہم نہ تو بائیڈن کے بیانات اور نہ ہی امریکہ کی مداخلتوں سے حیرت نہیں کریں گے کیونکہ مداخلت، جارحیت اور قتل و غارت امریکی نظام کی اصل فطرت ہے۔ لیکن، ہم تاریخ کے لوگ ہیں اور ہماری تاریخ میں گہری جڑیں ہیں۔ اگست 1953 کی بغاوت سے لے کر آج تک امریکی حکومت کی ایران مخالف پالیسیاں ہمارے ذہنوں میں اچھی طرح ثبت ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آپ کشیدہ حالات سے غلط فائدہ اٹھانے کے عادی ہیں لیکن یاد رہیں کہ یہاں ایران ہے؛ قابل فخر مردوں اور عورتوں کی سرزمین؛ہم اپنے گھر میں  ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں؛ مل کر کام کرتے ہیں؛ مل کر ہم ایران کے چھوٹے بڑے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں؛ مل کر ایران کی آزادی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور یقیناً آپ کی ناکامیوں میں ایک اور ناکامی کا اضافہ کرتے ہیں"۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جو ایران میں حالیہ فسادات کی حمایت کرتا ہے، نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ایران کی یہ صورتحال حیرت کن ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .