4 اکتوبر، 2022، 11:40 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84903855
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا جوبائیڈن کے مداخلت پر مبنی بیانات پر رد عمل

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ مداخلت پر مبنی بیانات پر رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق،  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان " ناصر کنعانی" نے کہا کہ برسوں سے دنیا کے لوگوں نے فلسطین، افغانستان، عراق، یمن، لیبیا، شام وغیرہ میں اور  حتی کہ امریکی سرزمین پر بھی امریکی انسانی حقوق کا اصل چہرہ دیکھا ہے اور دیکھ رہے ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ بہتر یہ تھی کہ جو بائیڈن انسانی ہمدردی کے اشارے کرنے سے پہلے اپنے ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے بارے میں تھوڑا سا سوچ لیں؛ حالانکہ منافقت کو سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ بہتر یہ تھی کہ امریکہ، ایرانی قوم کیخلاف بڑے پیمانے پر عائد کی گئی ظالمانہ پابندیوں پرسوچ لیں جن کا کسی اور ملک کیخلاف عائد کرنا؛ انسانی حقوق کیخلاف جرم کی واضح مثال ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .