25 ستمبر، 2022، 2:06 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84897483
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے برطانیہ اور ناروے کے سفیروں کو طلب کر لیا

تہران، ارنا - ایران کی وزارت خارجہ نے برطانیہ اور ناروے کے سفیروں کو طلب کرکے لندن میں فارسی زبان کے میڈیا کی میزبانی اور ایران کے بارے میں ناروے کے اسپیکر کے مداخلتی تبصروں پر احتجاج کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایران کے خلاف لندن میں قائم فارسی زبان کے میڈیا کی مخالفانہ رپورٹنگ کے جواب میں ایران میں برطانیہ کے سفیر کو طلب کیا۔

مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا کی میزبانی کے لیے برطانیہ کو ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا جس نے اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی اور فسادات کو پھیلانے کی دعوت کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ایران کی خودمختاری کے خلاف اقدام ہے۔

برطانیہ کے سفیر نے کہا کہ وہ اس معاملے کی فوری طور پر لندن کو رپورٹ کریں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے ناروے کے سفیر کو ناروے کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ایران کے اندرونی حالات میں مداخلت کرنے والے تبصروں پر طلب کیا۔

ڈائریکٹر جنرل نے ایران میں حالیہ بدامنی کے بارے میں ناروے کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی جانب سے تعصب پر مبنی اور غیر حقیقت پسندانہ تبصروں پر ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان غیر تعمیری بیانات کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت تصور کیا جائے گا۔

ناروے کے سفیر نے کہا کہ وہ فوری طور پر اوسلو کو اس معاملے کی اطلاع دیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .