5 جون، 2022، 11:17 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84778473
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں بھارتی سفیر کی طلبی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں بھارتی سفیر کو طلب کیا کیونکہ اس ملک میں حکمران جماعت کے دو ارکان کی جانب سے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کی گئی تھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل رسول موسوی نے اتوار کے روز  تہران میں بھارتی سفیر کو طلب کیا اور انہیں پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کے خلاف ایرانی حکومت اور عوام کے احتجاج سے آگاہ کیا۔ بھارتی سفیر نے پیغمبر اسلام (ص) کی کسی بھی توہین پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے مسترد کیا، اور اعلان کیا کہ یہ بھارت کی حکومت کے موقف کی نمائندگی نہیں کرتا، جو مذاہب کا سب سے بڑا احترام کرتی ہے، اور یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والا کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھتا بلکہ صرف جماعتی عہدہ رکھتا ہے اسے اس عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .