اس قرارداد میں آیا ہے کہ قرآن کریم اور پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔
اس قرارداد نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کو چاہیے پیامبر اسلام پر توہیں کی اجازت دینے والے ممالک کی مصنوعات پر پابندی کے ساتھ ان ممالک کو توہین کرنے والوں کے ساتھ مقابلہ کرنے پر مجبور کریں۔
اس قراردادنےکہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسلام دشمن مغربی معاشروں کا نمائندہ نہیں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ایک صہیونی انتہاپسند اور اسلام دشمن گروپ کی قیادت کرتا ہے، ہمیشہ شرمناک ، توہین آمیز بیانات کےساتھ اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ اپنی دشمنی کا اظہار کرتا ہے۔
اس مجازی کانفرنس میں شرکت کرنےوالوں نے فرانسیسی میگزین کی جانب سے پیامبر اکرم سے توہین آمیز تصاویر کی اشاعت کے حالیہ اقدام کو ناقابل معافی گناہ قرار دیتے ہوئے اسے انسانی معاشروں میں بغاوت اور نفرت پیدا کرنے کا پیش خیمہ سمجھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ