14 اکتوبر، 2022، 6:06 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84911992
T T
0 Persons

لیبلز

عوام کی مزاحمت اور صبر نے فسادات میں دشمنوں کو ناکام بنایا:صدر رئیسی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی عداوت کی وجہ قوم کی شاندار پیشرفت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے دشمنوں نے حالیہ فسادات میں اس ملک کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن عوام نے گزشتہ کی طرح صبر و استقامت کے ساتھ انہیں ناکام بنا دیا۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعہ پیغمبر اسلام (ص) اور امام صادق(ع) کے یوم ولادت کے موقع پر اسلامی نظام کے عہدیداروں اور 33 ویں اسلامی اتحاد بین الاقوامی کانفرانس کے مندوبین کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات میں خطاج کرتے ہوئے کہی۔

ایرانی صدر نے ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی عداوت کی وجہ قوم کی شاندار پیشرفت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے حالیہ فسادات میں اس ملک کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن عوام نے گزشتہ کی طرح صبر و استقامت کے ساتھ انہیں ناکام بنا دیا۔

انہوں نے نیویارک کے حالیہ دورے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک ملاقات میں معذرت چاہتا اور کہا کہ بہت کوششوں کے باوجود میں ایران کے خلاف کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں نہیں اٹھا سکا جس پر میں نے جواب دیا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ دھمکیوں اور پابندیوں کو مواقع میں بدل کردیا ہے اور کورونا وائرس کے معاملے میں بھی ویکسین کے چھ پیداواری مراکز کے قیام سے ہم ایک برآمد کنندہ بن گئے اور آج ہم اس بیماری سے نمٹنے میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

صدر رئیسی نے سائنسی اور اقتصادی ترقی، افراط زر میں کمی اور ملک کے تجارتی اور بین الاقوامی تعاون میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کے ساتھ مخلصانہ تعاون بالخصوص اقتصادی اصلاحات کے نفاذ میں عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران کے حالیہ ہنگامہ آرائی میں دشمن بھی ملک کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے درپے تھے لیکن عوام نے ماضی کی طرح صبر و استقامت سے انہیں ناکام بنایا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .