امریکہ نے ایران سے براہ راست ملاقات کیلئے 30 بار سے زائد درخواست دی ہے

تہران۔ ارنا- ایرانی صدراتی آفس کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور نے وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کے مشیر کے ایران میں حالیہ واقعات سے متعلق ٹوئٹر پیغام کے رد عمل میں کہا کہ اگر آپ کو انتخابات کے موقع پر اپنے آپ کو طاقتور دیکھانے کی ضروت ہے تو ایران سے 30 بار سے زائد براہ راست ملاقات کی درخواست کو خفیہ رکھیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد جمشیدی" نے "جیک سالیوان" کے ایران میں حالیہ واقعات سے متعلق ٹوئٹر پیغام کے رد عمل میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ "صدر رئیسی نے شاعری کا ایک شعر سناتے ہوئے فسادیوں کی حمایت کرنے والی غیر ملکی حکومتوں کو "مکھیاں" قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "متعصب مشیر جو آپ کو جعلی خبریں فراہم کرتے ہیں وہ آپ کو ناقابل اعتماد بناتے ہیں۔ اگر آپ کو انتخابات کے موقع پر اپنے آپ کو طاقتور دیکھانے کی ضروت ہے تو ایران سے 30 بار سے زائد براہ راست ملاقات کی درخواست کو خفیہ رکھیں"۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .