ایران کا موقف مذاکرات کے راستے کو جاری رکھنا ہے/ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک جوہری مذاکرات کو ایران میں حالیہ واقعات سے جوڑتے ہیں؛ ایرانی اندورنی معاملات ایرانی حکومت اور عوام سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم کسی بھی ملک کو اپنے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے آج بروز پیر کو صحافیوں سے ایک پریس کانفرنس کے دوران، ایران جوہری مذاکرات سے متعلق کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف ایک اچھے اور پائیدار معاہدے کا حصول ہے اور ہم نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نمائندے "جوزف بورل" سے اس مسئلے پر زور دیا ہے؛ اسلامی جمہوریہ ایران بدستور مذاکرات جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک جوہری مذاکرات کو ایران میں حالیہ واقعات سے جوڑتے ہیں؛ ایرانی اندورنی معاملات ایرانی حکومت اور عوام سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم کسی بھی ملک کو اپنے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کنعانی نے کہا کہ جوہری مذاکرات سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف بارہا اعلان کر دیا گیا ہے اور ہم اس راستے سے کام کو جاری رکھنے پر تیار ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .