جوہری مذاکرات
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ: مذاکرات بالواسطہ ہوتے رہیں گے
تہران - ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات بالواسطہ اور عمان کی میزبانی میں جاری رہیں گے۔
-
سیاستصدر ایران: ہم اپنی جوہری کامیابیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے
تہران - ارنا - اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم اپنے وقار اور فخر کو برقرار رکھتے ہوئے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، صدر ایران نے کہا کہ ہم اپنی جوہری کامیابیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ: ہم اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم اور سنجیدہ ہیں
تہران (ارنا) ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے خط پر ایران کا جواب مذکورہ خط کے سیاق و سباق اور لہجے کے مطابق دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ سفارت کاری کے مواقع کو بھی محفوظ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہم تمام ممکنہ حالات و واقعات کے لیے تیار اور اپنے قومی مفاد کے لیے پرعزم اور سنجیدہ ہیں۔
-
دنیاایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، امریکی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، روسی مندوب
لندن - ارنا - روسی سفیر اور ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل مندوب نے ایران کے بارے میں امریکی صدر کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا واحد حقیقی راستہ سفارت کاری ہے، دھمکیاں یا طاقت کا استعمال نہیں۔
-
سیاستایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے ڈکیٹیشن قبول نہیں کی جائے گي، روس کا امریکی صدر کو جواب
ماسکو - ارنا - روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے JCPOA کا مستقبل اور اس حوالے سے انجام پانے والی کثیر الجہتی کوششوں کی کامیابی کا امکان روس اور چین کی شرکت کے بغیر ممکن نہیں۔
-
دنیاچین کا مغرب کو ایران کے خلاف ٹرگر میکانزم استعمال کرنے کے بارے میں انتباہ
تہران (ارنا) چینی وزیر خارجہ نے مغرب کو ایران کے خلاف ٹرگر میکانزم استعمال کرنے کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائی تہران کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے برسوں کی سفارتی کوششوں کے نتائج کو تباہ کر دے گی۔
-
سیاستیورپ کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران (ارنا) ایرانی وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے اور یقینی طور پر اس عمل میں اتار چڑھاؤ آئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران بے شمار سوالات اور نکات ہیں جن کے جوابات درکار ہیں۔
-
-
سیاستایران سے مذاکرات کے لیے امریکا کو ایران کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
تہران (ارنا) ایران کے ساتھ نئے معاہدے کے لیے ٹرمپ کے موقف کے بارے میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ JCPOA کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ موقف اور لفظی بیان کافی نہیں، بلکہ بات چیت شروع کرنے کے حوالے سے امریکہ کو ایران کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔
-
سیاستایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں پر کسی کے ساتھ بات کی ہے اور نہ ہی کرے گا
تہران - ارنا - وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں کبھی کسی کے ساتھ بات نہیں کی ہے اور نہ کبھی کرے گا۔
-
سیاستبات چیت کی بنیاد باہمی احترام پر ہونی چاہیے، دھمکیوں اور دباؤ پر نہیں ، سید عباس عراقچی
تہران(IRNA) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے کھلے دل سے کام کیا ہے اور متنازعہ مسائل کے مشترکہ فہم تک پہنچنے کے لیے تعمیری مذاکرات کو کبھی ترک نہیں کیا ہے، لیکن مذاکرات کی بنیاد باہمی احترام پر ہونی چاہیے دھمکیوں اور دباؤ پرنہیں۔