1 اکتوبر، 2022، 12:45 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84901213
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے ہمارے تعلقات بین الاقوامی قانون کے مطابق ہیں/ امریکی پابندیوں کے مخالف ہیں: چین

تہران۔ ارنا- چینی محکمہ خارجہ نے ایران سے تعاون کرنے والی تیل اور پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کیخلاف پابندیاں عائد کرنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران سے تجارت کیخلاف ہر کسی پابندی سے مخالفت کا اظہار کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، چینی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان "مائو نینگ" نے ایک پریس کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین بدستور امریکہ کے کسی بھی طرح غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کا سختی سے مخالف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری بشمول چین کو ایران سے بین الاقوامی قانون کے فریم ورک کے اندر معمول تعاون کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔ یہ ایک عقل پر مبنی اور قانونی فیصلہ ہے جو کسی ثالثی فریق پر نقصان نہیں پہنچتا ہے لہذا اسے احترام کرتے ہوئے اس کی حفاظت کرنی ہوگی۔

مائونینگ نے مزید کہا کہ امریکہ کو جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق اپنی غلطیوں کو چھوڑ کے جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات کا از سرنو آغاز کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے جمعرات کے روز کو  تیل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں ایران سے تعاون کرنے والی کمپنیوں کیخلاف دباؤ ڈالا جن میں چینی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .