ایران، چین اور روس کی مشترکہ سمندری مشق منعقد ہوگی

تہران، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ آئندہ تین مہینوں میں ایران، چین اور روس کی مشترکہ سمندری مشق منعقد ہوگی۔

یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے آج بروز جمعرات ایرانی ہفتے دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقد ہونے والی پریڈ کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ تین مہینوں میں ایران، چین اور روس کی مشترکہ سمندری مشق شمالی بحر ہند میںمنعقد کی جائے گی۔

ایرانی جنرل نے کہا کہ ممکنہ طور پر پاکستان، عمان اور کئی دوسرے ممالک اس مشق میں شرکت کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .