6 اپریل، 2021، 11:58 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84285761
T T
0 Persons
ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ بحری مشق کا آغاز

بندرعباس، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ بحری مشق کا آج بروز منگل آغاز کیا گیا۔

ایرانی کیپٹن رضا شیبانی نے کہا کہ پاکستان سے آنے والے بحری جہاز بحیرہ عمان اور خلیج فارس کے پانیوں میں مشرکہ مشق کیلیے اس علاقے میں روانہ ہوگیا۔

 ایران اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشق، آنے والے دنوں میں بندرعباس اور لارک جزیرے میں تعلیمی اور انٹیلیجنس تجربات کے تبادلے، خطے کی سمندری تجارتی لائز کو محفوظ بنانے، دونوں ممالک کے مابین ہم آہنگی اور گہرے تعلقات کو بڑھانے کے مقصد سے آئندہ دنوں میں منعقد کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کا انٹیلیجنس- فوجی بحری بیڑا، ہفتہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے نیول زون میں باضابطہ استقبال کیساتھ لنگرانداز ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .