یہ بات امین ترفیع نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت اقتصادی استحکام پیدا کرنے اور ملکوں کے درمیان تجارتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے زمین ہموار کر سکتی ہے۔
ترفیع نے کہا کہ جب ملکوں کے درمیان تجارت کی گنجائش بڑھے گی تو نقل و حمل اور ٹرانزٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کے سلسلے میں ہم چین سے ایران تک براہ راست ریلوے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو شنگھائی سے شروع ہوتی ہے۔
انہوں نے دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا جس کا مقصد راہداری پر مثبت اثر ڈالنا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا – ایرانی وزارت سڑک اور شہری ترقی کے تجارتی امور کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ہم چین سے ایران تک براہ راست ریلوے شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں ایران کی شنگھائی تنظیم میں رکنیت کی حمایت اور تقویت کے فریم ورک میں ایک مثبت علامت ہے۔
متعلقہ خبریں
-
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر؛
شنگھائی تنظیم کو اراکین کے درمیان پائیدار تجارت کو فروغ دینے میں مدد کرنی ہوگی: ایرانی صدر
تہران۔ ارنا- ایرانی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت سے متعلق اس علاقائی تنظیم کے ممبران…
-
شنگھائی میں ایران کی رکنیت ایران کیلیے ایک سفارتی فتح ہے: پاکستانی وکیل
اسلام آباد، ارنا - ایک ممتاز پاکستانی ماہر اور وکیل نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت…
آپ کا تبصرہ