یہ بات ناصر کنعانی نے آج بروز پیر اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بھی ایک اچھا موقع تھا۔ دو فریقی اور چند فریقی ملاقاتیں ہوئیں ۔ ثالثوں کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ہم نے بدستور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم ایک اچھے، مضبوط اور دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے خواہاں ہیں، اور ہم ایک مشترکہ فریم ورک کے اندر ایک سازگار نتیجہ حاصل کرنے کے لیے مذاکراتی عمل کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے جنوبی کوریا میں منجمدشدہ ایرانی پیسوں کی رہائی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلے میں سنجیدہ مذاکرات ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر وزرائے خارجہ کی سطح پر اچھی بات چیت ہوئی۔ ہم نے اچھی پیش رفت کی۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں اس میدان میں اچھے نتائج کو دیکھیں گے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات اشاعت کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ