10 اکتوبر، 2022، 7:11 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84908823
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے حالیہ فسادات میں 2 ہزار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں

تہران، ارنا - ایرانی پولیس کمانڈ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ فسادات میں تقریباً دو ہزار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بات جنرل قاسم رضایی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات میں کچھ لوگوں نے اپنے احتجاج کے موضوع پر تحقیق اور مطالعہ کیے بغیر دشمنوں اور منافقوں کی مدد کی۔ ان لوگوں کو نظام پرعائد کئے جانے والے اخراجات کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عدالتی نظام یقینی طور پر عوام کےلیے مسائل پیدا کرنے اور نظام پر نقصان پہنچانے کی وجہ سے  سزا دے گا۔

رضائی نے مزید کہا کہ دوسری طرف ان لوگوں میں وہ لوگ بھی ہیں جو منافقین اور علیحدہ پسند گروپوں بشمول کوملہ میں شامل ہیں اور وہ گرفتار ہوئے ہیں، لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .