محکمہ انٹیلیجنس نے "ایران میں بدامنی پھیلانے کا پراجکٹ" میں ملوث انقلاب مخالف گروہوں کے لیڈرز کی رپورٹ دی

تہران۔ ارنا- اسلامی انقلاب فراکشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ انٹیلیجنس کیجانب سے فرکشن کے اراکین کو دی گئی رپورٹ کے مطابق، ملک میں فسادات اور بدامنی پھیلانے میں گرفتار کیے گئے لیڈرز کی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ "ایران میں بدامنی پھیلانے کا پراجکٹ" میں انقلاب مخالف گروہ ملوث ہیں

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ابولفضل عمویی" نے آج بروز منگل کو اسلامی انقلاب فراکشن میں ملک میں حالیہ کشیدگی سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران، کہا کہ اس اجلاس میں محکمہ انٹیلیجنس کے ایک نائب وزیر نے ان تبدیلیوں کی مختلف جہتوں پر ایک رپورٹ پیش کی اور متعدد نمائندوں نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جائزوں کے مطابق، حالیہ تبدیلیوں کی ایک طرف معاشرتی بنیاد ہے اور دوسری طرف انقلاب مخالف عناصر ایک شناختی جنگ کے فریم ورک میں ایران میں بدامنی پھیلانے کے پراجکٹ کے نفاذ کے درپے ہیں۔

عمویی نے کہا کہ موصولہ معلومات کے مطابق، ملک میں فسادات اور بدامنی پھیلانے میں گرفتار کیے گئے لیڈرز کی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران میں بدامنی پھیلانے کے پراجکٹ میں انقلاب مخالف گروہ ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرکشن کے اراکین نےعوامی عدم اطمینان کے معاملات کو حل کرنے پر توجہ دیتے ہوئے معاشرے کو غیر محفوظ بنانے کے مقصد سے سماجی سکون پر حملہ کرنے والے معاند گروپوں سے وابستہ ایجنٹوں کیخلاف فیصلہ کن جوابی کاروائی پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .