26 جولائی، 2022، 2:28 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84834194
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی تیل کی فروخت سے آمدنی میں 580 فیصد اضافہ

تہران، ارنا – ایرانی حکومت کے اقتصادی ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 مہینوں میں ایرانی تیل اور کنڈینسیٹ کی فروخت سے آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 580 فیصد اور 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 یہ بات سید ایرانی وزیر خزانہ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ1401 کو ایرانی بجٹ کے قانون میں تیل کی برآمدات اور کرنسی کی تبدیلی کی شرح میں اضافے کی وجہ رواں ایرانی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ایرانی تیل اور کنڈینسیٹ کی فروخت اور ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 580 اور 200 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خاندوزی نے کہا کہ گزشتہ 4 مہینوں میں ایرانی حکومت کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کافی حد تک بجٹ خسارہ پورا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بجٹ کے وسائل میں 48 فیصد اضافے اور اخراجات میں 16 فیصد اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ حکومت پائیدار آمدنی حاصل کرنے کے لیے اس مسئلے پر توجہ مرکوز کر رہی تھی اور بجٹ خسارہ پورا کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل تھا اور اس سال کے پہلے 4 ماہ میں اس حوالے سے کامیاب ہوئی۔

ایرانی حکومت کے اقتصادی ترجمان نے 1401 کو ایرانی بجٹ کے قانون میں تیل کی برآمدات اور کرنسی کی تبدیلی کی شرح میں اضافے کی وجہ سے، ہم نے اس سال کے پہلے 4 مہینوں میں تیل اور کنڈینسیٹ کی برآمد سے ہونے والی آمدنی میں 580 فیصد اضافہ دیکھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .