26 جولائی، 2022، 12:30 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84833968
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے تیل اور گیس کی درآمدات میں اضافہ کریں گے: ترک صدر

تہران، ارنا - ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل اور گیس کی درآمدات میں اضافہ کرے گا۔

 یہ بات رجب طیب اردوغان نے منگل کے روز "TRT" چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے پڑوسیوں کے ساتھ تجارت کے حوالے سے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت اور دوطرفہ تعاون جاری رہے گا اور اس کے علاوہ انقرہ کا مقصدایران سے تیل اور گیس کی خریداری کو فروغ دینا ہے۔

تہران نے حالیہ دنوں میں ایرانی صدر آیت اللہ رئییسی اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کی شرکت کے ساتھ ایران اور ترکی کے درمیان تعاون کی سپریم کونسل کے اجلاس کی میزبانی کی۔

ایرانی صدر نے اس نشست میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی سطح کے فروغ کے لیے ایران کے پختہ عزم کا حوالہ دیتے ہوئے تمام پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے اپنی دلچسبی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کو بہت سی مشترکات اور دیرینہ تعلقات کی وجہ سے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی اور تجارتی تعلقات میں بھی بہت اچھا اور مناسب مقام حاصل ہے۔

اس نشست میں ایران نے ترکی کو گیس کی برآمدات کے ذریعے پائیدار توانائی  کی فراہمی کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا جس حوالے سے اس بات پراتفاق کیا گیا کہ آئندہ 25 سال کے لیےترکی کو ایرانی گیس کی برآمدات کے معاہدے کی توسیع اور گیس کی برآمدات میں اضافہ فریقین کے ایجنڈے میں شامل ہوئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .