20 جولائی، 2022، 12:28 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84827788
T T
0 Persons

لیبلز

آستانہ امن عمل شام میں سیاسی حل کو آسان بنانے کیلیے سب سے موثر اقدام ہے: اردوغان

تہران، ارنا – ترکی کے صدر نے کہا کہ آستانہ امن عمل سب سے مؤثر اقدام ہے جو سیاسی حل اور شام میں امن و استحکام کے قیام  کیلیے سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ بات رجب طیب اردوغان نے گزشتہ رات آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک کے ساتواں سربراہی اجلاس کے انعقاد اپنے ایرانی اور روسی ہم منصوبوں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ آج رات ہم نے شام میں ایک بار پھر امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی سرگرمیوں کا جائزہ لیا تاکہ سیاسی حل ممکن ہو سکے۔

اردوغان نے کہا کہ آستانہ امن عمل سیاسی حل کو آسان بنانے کیلیے سب سے مؤثر اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کو PJAK، YPG اور PKK تنظیموں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ ہم اس بات کو قبول نہیں کرسکتے ہیں کہ ایک گروپ کو دوسرے سے لڑنے کے لیے بطور آلہ استعمال کیا جائے۔
ترکی کے صدر نے آئینی کمیٹی کی سرگرمیوں کو جلد از جلد انجام تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو اقوام متحدہ کے پیرامیٹرز کے فریم ورک میں ایک نتیجے پر پہنچ جانا چاہیے۔ شام میں ایک بار پھر امن و استحکام کی واپسی کیلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے پیراگراف 2254 پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

آستانہ عمل کی ضمانت دینے والے ممالک کے صدور کا ساتواں اجلاس منگل کی رات ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .