19 جولائی، 2022، 8:29 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84826160
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی صدر اور ان کے روسی ہم منصب کی ملاقات +ویڈیو

تہران، ارنا- روسی صدر ولادیمیر پیوٹین نے آستانہ امن عمل کے ساتویں سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے منگل کی سہ پہر کو امام خیمنی ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی، ایرانی صدراتی دفتر روانہ ہوکر صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور گفتگو گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق؛ روسی صدر ولادیمیر پیوٹین جو آستانہ امن عمل کے ساتویں سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے تہران کا دورہ کیا ہے، نے تہران پہنچتے ہی ایرانی صدراتی آفس میں حاضر ہوکر صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور اقتصادی، سلامتی، توانائی، تجارتی اور صنعتی شعبوں میں باہمی تعلقات کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس راستے کو جاری رکھنے پر اپنے پُختہ عزم کا اظہار کردیا۔

ایرانی صدر اور ان کے روسی ہم منصب سے ملاقات +ویڈیو

نیز ایران اور روس کے صدور نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مشترکہ تعاون کی یاد دہانی کراتے ہوئے نئے علاقائی اور غیر علاقائی میدانوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خطے کے آزاد ممالک کی سلامتی کی تقویت پر تیاری اور سنجیدہ عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر رئیسی نے باہمی تعلقات کی توسیع پر دونوں ممالک کے عزم کو انتہایی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو اور اشک آباد میں حالیہ ملاقاتوں کے بعد، باہمی تعاون کے عمل میں تیزی آئی ہے جس کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔

ایرانی صدر اور ان کے روسی ہم منصب سے ملاقات +ویڈیو

ایرانی صدر نے شام میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایران اور روس کے کامیاب تعاون کو خطے میں استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا میں دہشتگردی کیخلاف مقابلہ کرنے کے دعویدار ممالک نے اس حوالے سے کوئی موثر اقدام نہیں کیا، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے سنجیدہ تعاون سے دہشتگردی کیخلاف جنگ سے اس میدان میں اپنے پُختہ عزم کا مظاہرہ کیا۔

دراین اثنا روسی صدر ولادیمیر پیوٹین نے ایران کے مہمان نواز عوام کی سرزمین کا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام شعبوں بالخصوص بین الاقوامی سلامتی میں باہمی تعاون بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کو شامی بحران کے حل میں انتہائی اہم کردار ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .