19 جولائی، 2022، 11:00 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84826248
T T
0 Persons

لیبلز

آستانہ عمل کے ضامن ممالک کا ساتواں سربراہی اجلاس کا تہران میں آغاز

تہران، ارنا - آستانہ عمل کے بانی ممالک کے ساتواں سربراہی اجلاس منگل کی رات ایران کے اسلامی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی موجودگی میں تہران میں آغاز ہوا۔

آستانہ عمل کے بانی ممالک کے ساتواں سربراہی اجلاس منگل کی رات ایران کے اسلامی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی موجودگی میں تہران میں آغاز ہوا۔

اس سہ فریقی اجلاس میں جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے صدور شام کی حالیہ پیش رفت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اس اجلاس سے پہلے ایرانی صدر نے ترکی اور روس کے صدر کا استقبال کیا اور ان صدور کے ہمراہ یادگاری تصویر کھنچوائی۔



اس سے قبل ایران اور ترکی کی اعلی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کا چھٹا اجلاس 2020میں تہران کی میزبانی میں اور دونوں ممالک کے صدور اور وزراء خارجہ کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنس کی صورت میں منعقد ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ رئیسی اور پیوٹن گزشتہ ایک سال میں ماسکو اور اشک آباد میں دو مرتبہ ملاقات کی اور متعدد بار فون پر دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر پیوٹن آج اس سربراہی اجلاس کی شرکت اور دوطرفہ ملاقاتوں کیلیے تہران پہنچ گئے۔اردوغان نے بھی کل رات تہران کا دورہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .