19 جولائی، 2022، 2:24 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84825799
T T
0 Persons

لیبلز

روس ایرانی تیل کی صنعت میں 4 بلین ڈالر کے معاہدے پر عمل درآمد کر رہا ہے

تہران، ارنا -  ایرانی قومی آئل کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا ایرانی تیل کی صنعت کی تاریخ کی سب سے بڑی اسٹریٹجک سرمایہ کاری ہے۔

 یہ بات محسن خجستہ مہر نے ایرانی قومی تیل کمپنی اور روسی گیس کمپنی 'گیزپروم' کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا ایرانی تیل کی صنعت کی تاریخ کی سب سے بڑی اسٹریٹجک سرمایہ کاری ہے۔

خجستہ مہر نے کہا کہ ایرانی تیل کی صنعت کو تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لیے 160 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور اب تک 7 آئل فیلڈز کے فروغ کے لیے روسی کمپنیوں کے ساتھ 4 بلین ڈالر کے معاہدے پردستخط ہو چکے ہیں۔

ایرانی قومی آئل کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی نیشنل آئل کمپنی اور روس کی گیز پروم نے اسٹریٹجک تعاون کے شعبے میں تقریباً 40 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور ایرانی تیل عالمی منڈیوں سے نہیں ہٹایا جائے گا۔

روس ایرانی تیل کی صنعت میں 4 بلین ڈالر کے معاہدے پر عمل درآمد کر رہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ 1408 تک 8 سالہ منصوبے کے مطابق 160 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے یومیہ تیل کی پیداواری صلاحیت5.7ملین بیرل اور گیس کی پیداواری صلاحیت1.5بلین کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق روس اس وقت ایرانی تیل کی صنعت میں 4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس میں 10 گنا اضافہ متوقع ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .