یہ بات "احسان خاندوزی" نے ہفتہ کے روز پڑوسی ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور مشنوں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری اور تجارت کو وسعت دینے، قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے اور ایران میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور پڑوسیوں کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے اس وزارت کی تیاری پر زور دیا۔
اس نشست میں ایرانی مجلس کے اقتصادی کمیشن کے چیئرمین پور ابراہیمی نے بھی وزارت خارجہ اور پارلیمنٹ سمیت ملک کے دیگر اداروں کے تعاون سے اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کے لیے حکمت عملیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور مشنوں کے سربراہوں نے بھی پڑوسی ممالک کے ساتھ اقتصادی تبادلوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے مقصد سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے میدانی نقطہ نظر کی بنیاد پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایرانی وزارت خزانہ کی پڑوسیوں کیساتھ سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے تیاری
13 دسمبر، 2021، 11:00 AM
News ID:
84575232

تہران - ارنا – ایرانی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
پڑوسی ممالک کے ساتھ بجلی کے تبادلے کا امکان ہے: ایرانی وزیر توانائی
تہران، ارنا – ایرانی وزیر توانائی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ ملکی بجلی نیٹ ورک کے کنکشن کا حوالہ…
آپ کا تبصرہ