ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران کی قومی یوتھ ویٹ لفٹنگ ٹیم کے عالمی چیپئن بننے پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔
انھوں نے اپنے مبارکباد کے اس پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ویٹ لفٹرس نے ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں رںگا رنگ تمغے اور چیپئن شپ جیت کرقابل فخر کارنامہ انجام دیا اور قوم کی شادمانی کے اسباب فراہم کئے ۔
انھوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی ہمہ گیر حمایت اور کھیل کود کے انفرااسٹرکچر کی تقویت کرکے ہم ان کی استعداد کے اس سے زیادہ کھل کر سامنے آنے کے اسباب فراہم کرسکتے ہیں اور دیگر عالمی مقابلوں میں بھی ایرانی کھلاڑیوں کے چیپمئن بننے کا مشاہدہ کرسکتےہیں اور عزيز ایرانی کھلاڑی کھیل کود کے مختلف میدانوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے شایان شان مرتبہ اور پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ