اعلی ایرانی مذاکرات کار اور انریکہ مورا کا دوحہ میں مذاکرات کا آغاز

تہران، ارنا- اسلامی جمہوری ایران کے اعلی مذاکرات کار "علی باقری کنی" اور پابندیوں کی منسوخی کے ویانا مذاکرات کے کوارڈینٹر "انریکہ مورا" کے مذاکرات کا دوحہ میں آغاز ہوگیا۔

 ارنا رپورٹں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے کوارڈینٹیر "جوزف بورل" کے حالیہ دورہ تہران میں کیے گئے معاہدوں کے فریم ورک کے اندر، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور اعلی ایرانی مذاکرات کار علی باقری کنی آج بروز بدھ کو پابندیوں کی منسوخی پر مذاکرات کیلئے دورہ روحہ پہنچ گئے۔

انہوں نے اس دورے کے موقع پر  پابندیوں کی منسوخی کے ویانا مذاکرات کے کوارڈینٹر "انریکہ مورا" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویانا مذاکرات سے متلعق کہا کہ ہم مستقبل کے مذکرات میں جوہری پہلووں پر بات چیت نہیں کریں گے بلکہ پابندیوں کی منسوخی پر باقی دیگر موضوعات پر بات چیت ہوگی۔

"سعید خطیب زادہ" نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے بھی پہلے کہا تھا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بورل" مذکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں اور مذاکرات پابندیوں کی منسوخی پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویانا میں کیے گئے فیصلوں پر کچھ بھی شامل یا کم نہیں کیا جائے گا اور یہ مذاکرات بالواسطہ اور تصفیہ طلب امور پر ہوں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .