علی باقری کنی اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کل کو دورہ دوحہ روانہ ہوں گے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "علی کنعانی" نے کہا ہے کہ اعلی ایرانی سفارتکار"علی باقری کنی" اور ایرانی مذاکراتی وفد کل بروز منگل کو دروہدوحہ روانہ ہوں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے ارنا سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے کوارڈینٹیر "جوزف بورل" کے حالیہ دورہ تہران میں کیے گئے معاہدوں کے فریم ورک کے اندر، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور اعلی ایرانی مذاکرات کار علی باقری کنی کل بروز منگل کو پابندیوں کی منسوخی پر مذاکرات کیلئے دورہ روحہ روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویانا مذاکرات سے متلعق کہا کہ ہم مستقبل کے مذکرات میں جوہری پہلووں پر بات چیت نہیں کریں گے بلکہ پابندیوں کی منسوخی پر باقی دیگر موضوعات پر بات چیت ہوگی۔

"سعید خطیب زادہ" نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے بھی پہلے کہا تھا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بورل" مذکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں اور مذاکرات پابندیوں کی منسوخی پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویانا میں کیے گئے فیصلوں پر کچھ بھی شامل یا کم نہیں کیا جائے گا اور یہ مذاکرات بالواسطہ اور تصفیہ طلب امور پر ہوں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .