ایران نتیجہ خیز مذاکرات کو نہیں چھوڑے گا: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نتیجہ خیز مذاکرات سے خود کو دور نہیں کرے گا۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نتیجہ خیز مذاکرات سے خود کو دور نہیں کرے گا۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہم مجلس کے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اس بات چیت جاری رکھتے ہیں اور امریکہ سے حقیقت پسندانہ بننے اور پابندیوں کے پاگل پن کو ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں؛ اور آئی اے ای اے پر سیاسی انداز اپنانے کے بجائے تکنیکی فرائض پر توجہ مرکوز کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پابندیوں کو بے اثر کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .