25 جون، 2022، 11:54 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84801736
T T
0 Persons

لیبلز

پابندیوں کا شکار ہونے والے ممالک کیلیے غنڈہ گردی کارآمد نہیں ہوگی: شمخانی

تہران، ارنا - ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ انتہائی سخت پابندیوں کا شکار ہونے والے ممالک کیلیےغنڈہ گردی کی زبان کارآمد نہیں ہوگی۔

یہ بات 'علی شمخانی' نے ہفتہ کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ  جوزپ بورل کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

جوزپ بورل جو ایرانی حکام کے ساتھ تہران کا دورہ کیا نے، نے آج علی شمخانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

شمخانی نے امریکہ کی وعدہ خلافیوں اور جوہری معاہدے سے غیر قانونی انخلاء جس سے ایرانی عوام کا مغرب اور امریکہ کے تئیں عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ ہم نے جوہری معاہدے میں اپنے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ہرگز مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی ہے اور ہم اب بھی ایک مضبوط، مستحکم اور قابل اعتماد معاہدے کے خواہاں ہیں۔

شمخانی نے خطے میں پائیدار سلامتی اور بین الاقوامی نظام کے قیام میں ایران کے تعمیری کردار پر یورپ کی عدم توجہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بعض ممالک جو دنیا میں برائی، عدم تحفظ اور ریاستی دہشت گردی کا مظہر ہیں،کے ساتھ یورپ کے اسٹریٹجک تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔

 انہوں نے جوہری معاہدے میں امریکہ کی بے عملی اور یورپ کی وعدہ خلافی کو ایرانی عوام کے لیے "تلخ تجربہ" قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ جوہری شعبے میں ایران کے انتقامی اقدامات امریکی یکطرفہ پسندی اور یورپ کی بے حسی پر قانونی اور عقلی ردعمل ہے اور مغرب کے اس غیر قانونی طریقے کی تبدیلی تک یہ اقدامات جاری ہوں گے۔

شمخانی نے ویانا مذاکرات میں ایران کی شرکت کا مقصد غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے اور جامع اور دیرپا اقتصادی فوائد کو یقینی بنانا ہے اور ان دو اصولوں کے بغیر کوئی معاہدہ فائدہ مند نہیں ہوگا۔

انہوں نے مذاکرات کے دوران امریکہ کے متضاد رویے اور  واشنگٹن کی جانب سے دھمکیوں اور پابندیوں کے حربوں کے استعمال کو مذاکرات کو طول دینے اور کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے اہم عوامل قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ انتہائی پابندیوں کا شکار ملک کے ملک کے ساتھ غنڈہ گردی اور جبر اور زبردستی کے ساتھ انتہائی پابندیوں کا شکار ہونے والے ممالک کے ساتھ غنڈہ گردی، جبر اور زبردستی کی زبان کے ساتھ بات کرنا ممکن نہیں ہے۔

اس موقع پر جوزپ بورل نے کہا کہ تہران کی روانگی سے قبل امریکی حکام کے ساتھ اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی حکومت مختلف وجوہات کی بنا پر جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .