علاقے کے مستقبل کیلئے خود خطی ممالک کو ہی فیصلہ کرنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور گفتگو پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے مستقبل کیلئے خود خطی ممالک کو ہی فیصلہ کرنا ہوگا

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ رات اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے تہران اور مسقط کے روابط کے فروغ اور ایران کے صدر کے دورۂ عمان کے موقع پر ہونے والوں سمجھوتوں پر عمل در آمد کرنے پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے کی صورتحال میں عمان کے کردار کو اہم قراردیتے ہوئے علاقے کے امن و سلامتی کے قیام کے ساتھ ساتھ یمن میں مسقط کی کوششوں کو سراہا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البو سعیدی نے علاقے کے ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کیلیے ایران کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمان ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ عمان کے موقع پر ہونے والے سمجھوتوں پر عمل در آمد کرنے میں سنجیدہ ہے۔

فریقین نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .