10 جنوری، 2022، 7:22 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84608907
T T
0 Persons
تہران اور مسقط کے تعلقات دیرینہ اور مستحکم ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور عمان کے تعلقات کو مستحکم اور دیرینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کیلیے 13ویں حکومت کی پالیسی کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کا مقصد خلیج فارس کے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے پیر کے روز مسقط پہنچنے پر اپنے دورہ کی تفصیلات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس ایک روزہ دورے کے دوران، ہم عمانی حکام اور اس ملک کے وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ تہران اور مسقط تعلقات دیرینہ اور مستحکم ہیں اور ہم سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو اقتصادی اور تجارتی تعاون کی اعلیٰ سطحوں تک پہنچانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس سفر میں ٹرانزٹ لائن کو بحال کرنے کے لیے چار فریقی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس چار فریقی معاہدے پر ایران، عمان، ترکمانستان اور ازبکستان نے دستخط کیے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ حالیہ مہینوں میں شمالی پڑوسیوں کے ساتھ اچھے واقعات کے پیش نظر13ویں حکومت میں خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کی قیادت میں عمانی حکام سے ملاقات کے لیے آج پیر کی صبح تہران سے مسقط کے دورے پر روانہ ہوئے۔

اس دورے کے دوران حسین امیر عبداللہیان کی بات چیت کا مرکزی محور دونوں ممالک کے درمیان مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ خطے کے اہم مسائل پر تبادلہ کرنا ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .