ایران اور عمان کا مختلف شعبوں میں تعاون کے 12 معاہدوں پر دستخط

تہران، ارنا- ایرانی صدر کے دورہ مسقط کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، نقل و حمل، سفارتی، اقتصادی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون کے 12 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" آج بروز پیر کو پڑوسیوں سے تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے سمیت سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی ترقی کے سلسلے میں بادشاہ عمان "ہیثم بن طارق آل سعید" کی دعوت پر دورہ مسقط پہنچ گئے۔

اس سفر کے دوران، دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان، سیاسی، توانائی، نقل و حمل، سفارتی، تجارتی اور اقتصادی، سائنسی، ماحولیاتی تحفظ، سیاحتی اور کھیل کے شعبوں میں تعاون کے 12 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ، تجارت اور کان کنی کے امور، مواصلات اور شہری ترقی و نیز دونوں ممالک کی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے سربراہوں نے ان معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

واضح رہے کہ تیرہویں حکومت کے تیرہویں دور میں صدر رئیسی کا یہ پانچواں غیر ملکی دورہ ہے اور عمان کے نئے بادشاہ کے دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا اس ملک کا پہلا دورہ ہے۔

اس سے قبل ایرانی تاجروں اور اقتصادی کارکنوں کے 50 رکنی وفد نے گزشتہ ہفتے میں ایران کا دورہ کیا تھا تاکہ ایران اور عمان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع کی راہ ہموار کی جا سکے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .